بلوچستان کے شہروں گوادر اور پسنی کے درمیان گردو غبار کے خوفناک طوفان سے ہر طرف اندھیرا چھا گیا، حد نگاہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گوادر اور پسنی کے درمیان گردو غبار کے طوفان کی وجہ سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی اور گوادر شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
گرد وغبار کی وجہ سے حد نگاہ بھی انتہائی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے مکران ہائی وے پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔