سیالکوٹ( ) اعلیٰ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے کہ جس کو فروغ دئے کر معاشرے میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے ہمیشہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کو حرف آخر تصور کرتی ہیں،کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد تعلیم پر ہے۔ان خیالات کا اظہار پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر اکمل اے رحمن نے گوجرانوالہ بورڈ سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پنجاب گروپ آف کالجز کے طلباء اور ان کے والدین کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پڑھا لکھا معاشرہ ہی خوشحال پاکستان کی علامت ہے،پاک وطن کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی تعلیم سے ہی ممکن ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے،پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے تعلیم جیسے زیور سے بچوں کو آراستہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی سے ہی معاشی و اقتصادی میدان میں ترقی حاصل کی جاسکتی ہے،بلاشبہ پنجاب گروپ آف کالجز اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔آخر میں گوجرانوالہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں لاکھوں کے نقد انعام دیئے گئے۔
سیالکوٹ( )آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ظفر اقبال بیگ،جاوید اقبال بیگ،امجد بیگ کے والد گرامی مرزا نذیر بیگ کے انتقال پر آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،مرزا زاہد سلیم بیگ،سابقہ چیئرمین یونین کونسل بھڑتھ مرزا دلاور بیگ سابقہ چیئرمین یونین کونسل کوریکے سکندر خان،سابقہ وائس چیئرمین یونین کونسل راجگماں ندیم بیگ،شفیق بیگ،انسپکٹر پولیس فاروق بیگ،سابقہ ایم پی اے آصف باجوہ ایڈووکیٹ،سابقہ کونسلر عارف باجوہ،مرزا نصیر بیگ،مرزا شکیل بیگ،ایس اے حکیم القادری،سید دلدار حسین کاظمی،ملک مظہر اعوان،علامہ مفتی خادم حسین قادری،چوہدری فرحت عباس ایڈووکیٹ،عابد علی معصومی اور ملک سلیم اعوان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔