بیاناقوامی ادارہء صحت کی حلیہ تحقیقی کے مطابق گوشت اور گوشت سے تیار شدہ پراڈکٹس آنتوں کے کینسر کا باعث ہو سکتا ہے۔اس تحقیقی ریسرچ کا اعلان سوموار کے روز کیا گیا۔کینسر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (IARC).کے محقق Kurt Straif کرٹ کا کہنا ہے کہ خوراک میں بہت زیادہ گوشت کھانا انتڑیوں میں کینسر پیدا کر سکتا ہے۔
دس مختلف سے بائیس ماہر محقیقین نے کینسر ریسرچ انسٹیٹوٹ کی تحقیقی میں حصہ لیا۔کینسر ریسرچ انسٹیوٹ (IARC).بین الاقوامی ادارہ صحت کا حصہ ہے۔گوشت کی ان پراڈکٹس میں ہاٹ ڈاگس اور خنزیر کا گوشت شامل ہیں۔اس لسٹ میں تمباکو اور خطرناک گیسیں بھی شامل ہیں۔نارویجن محقق کے مطابق گوشت کھانے سے ذیادہ نقصان دہ سگریٹ نوشی ہے۔
کینسر انٹیٹیوٹ کے کرستن ہاگیلینڈ Kirsten Haugland نے نارویجن چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ ذیادہ گوشت خوری کی عادت کو کسی اور چیز کے کھانے کی عادت سے تبدیل کر لیں۔
بین الاقوامی محکمہ صحت ڈائیریکٹریٹ سے لنڈا Kirsten Haugland کے مطابق سرخ گوشت طویل مدت تک کھانے سے کنسر کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے ۔
آسٹریلوی وزیر زراعت نے اے بی سی چینل سے گفتگو کے دوران کاہ کہ اگر لوگ بینالاقوامی محکمہے صحت کی ہر بات پر یقین کر لیں گے تو ہم لوگ پتھر کے زمانے میں واپس چلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی معاشرے میں ہاٹ ڈاگس اور گوشت کی ڈشز بہت مقبول ہیں۔
NTB/UFN
kisi bhi cheez ki ziyadti nuqsaan ka bais hai