ولیعہد شہزادہ ہاکون نے ہیلنگدال میں نوجوانوں کے لیے گول میں ایک افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔نوجوانوں پر سرمایہ کاری اے آئی بی کا ادارہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت میں اضافہ کے لیے شروع کیا گیا ہے۔اس میں دوسو طلبہ کی گنجائش ہے۔جبکہ اسکی شاخیں بسکے رود کاؤنٹی کے علاوہ درامن رنگ ریک ، کونگس برگ اور مودوم میں بھی ہیں۔افتتاح کے دوران ولیعہد شہازادہ ہاکون نے ادارے کے اسٹاف کے ساتھ سیکنڈری لیول میں طلبہ کی تعلیمی استعداد بڑہانے کے بارے میں گفتگو کی۔ اس میں ولیعہد شہزادہ ہاکون کے فنڈ سے سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ فنڈ کی سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ سرمایہ کاری ادارے کے بہتر نتائج دیکھتے ہوئے کی ہے۔
NTB/UFN