گھر میں وائی فائی کے سگنلز پراگر راﺅٹر آن آف کرنے سے بھی فرق نہیں پڑتا تو اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے ؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

گھر میں وائی فائی کے سگنلز پراگر راﺅٹر آن آف کرنے سے بھی فرق نہیں پڑتا تو اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے ؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

 گھر میں وائی فائی کے سگنلز سست ہونے سے آن لائن کیے جانے والے ضروری کام میں خلل پیدا ہوتا ہے اور دیگر سرگرمیاں بھی تعطل کا شکار ہوجاتی ہیں۔

اس پریشانی کی حالت میں اکثر رائوٹر کو آن آف کیا جاتا ہے لیکن اگر تب بھی یہ مسئلہ حل نہ ہوتو اس کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں؟

اگر آپ کی وائی فائی رائوٹر کسی لکڑی کے فرنیچر پر رکھی ہے یا دھات کی بنی کسی چیز پر، تو یہ ایک کنڈکٹر ہے اور کنڈکٹر بجلی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے یعنی وائی فائی راو¿ٹر الیکٹرو میگنیٹک لہریں پیدا کرتا ہے اور فرنیچر ان لہروں کو اپنے اندر جذب کر کے سگنلز کو کمزور بنا دیتا ہے۔

راو¿ٹر کو ہمیشہ ایسی جگہ پر رکھیں جہاں قریب میں کوئی شیشہ موجود نہ ہو تاکہ اس کے سگنلز دور تک جا سکیں کیونکہ شیشے کے اوپر لگا مٹیریل وائی فائی سگنلز کو بھی ریفلیکٹ کرتا ہے اور یوں سگنلز کمزور ہو جاتے ہیں۔

اس کے علاہ ایسی بجلی کی چیزیں جن میں پائپ لگے ہوئے ہوتے ہیں یہ بھی وائی فائی سگنلز کو کمزور بنا دیتے ہیں کیونکہ پانی وائر لیس لہروں کی کچھ طاقت اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جس سے وائرلیس سنگلز کمزور ہوجاتے ہیں۔

راو¿ٹر کو ایسی الیکٹرونکس اشیاءکے قریب نہیں رکھنا چاہیے جو میگنیٹک ویوز پیدا کرتی ہوں جیسے کہ تیز روشنی والی لائٹس یا پرانے بلب وغیرہ۔ اسی طرح مائیکرو یو بھی عام طور پر ایسی ہی لہریں پیدا کرتا ہے جو وائی فائی رائوٹر سے ملتی جلتی ہے اس لیے رائوٹر کو مائیکرو ویو اون کے قریب مت رکھیں تاکہ وائی فائی سگنلز اچھی رفتار سے چل سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں