آگدر میں ایک منی بس اور بس کے درمیان ٹکر کی وجہ سے گیارہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔صبح سات بج کر پچیس منٹ پر کوینس دال Kvinesdal روڈ پر بس اور منی بس کی ٹکر ہوئی جس کئے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی ہونے والے مریضوں کو جنوبی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔کسی بھی مریض کو شدید چوٹیں نہیں آئیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ کے وقت منی بس میں دس ہائی اسکول کے طلباء اور بس ڈرائیور تھے۔جبکہ بس میں صرف ڈرائیور تھا۔جو کہ محفوظ ہے۔حادثہ کے وقت سڑک گیلی تھی مگر اس پرپھسلن نہیں تھی۔تفتیشی ٹیم کی آمد تک سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔
NTB/UFN