ہائی وے سات پر لینڈ سلائیڈنگ ،سڑک ٹوٹ کر جھیل میں۔۔

ہیلنگس دال کی جانب جانے والی ہائی وے جھیل کے مقام پرلینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ٹوٹ کر پانی میں گر گئی۔لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے اورگن ویکا اور گلس ویک Orgenvika and Gulsvik کے علاقے متاثرہوئے ہیں۔این آر کے نیوز چینل کے مطابق وہاں مقامی بائہ پاس کوئی سڑک ہیلنگس رود کو جانے والی نہیں ہے ا سلیے مشرقی حصے سے ای سولہ ہائی وے پر سے گزرے بغیر جانا نا ممکن ہے۔لینڈسلائیڈکی وجہ سے چالیس تا ساٹھ میٹر کے علاقے میں مٹی اور گارہ بکھرا ہو اہے جبکہ پولیس اور ٹریفل کے گروپس راستے کی نچلی سائیڈ پر موجود ہیں۔پولیس نے لینڈ سلائیڈ کا نوٹس صبح پانچ بجے کے قریب لیا۔
شمالی بسکیرود پولیس اسٹیشن کے آپریشن لیڈر اولے کرستیان Ole Kristian Bekkedal کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع تا حال نہیں ملی۔ہائی وے سات کے ساتھ ساتھ Hardangervidda ہردانگر وداء پہاڑ کے مقام کی جانب جانے والی ہائی وے باون اور Hol-Aurland. کی ہائی وے نمبر پچاس بھی لینڈ سلائیڈ سے متاثر ہوئی ہے۔
جبکہ موٹر وے ای سولہ E16 ، اور E134 Haukelill ،اور Filefjell کے مقامت پر ٹریفک کے لیے کھلی ہیں اور ان سڑکوں پر مشرقی ناروے سے مغربی ناروے کی جانب آمدو رفت جاری ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں