ہائی وے پر سینکڑوں فیس ماسک گر گئے تو وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے کیا کیا؟ جان کر یقین نہ آئے

ہائی وے پر سینکڑوں فیس ماسک گر گئے تو وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے کیا کیا؟ جان کر یقین نہ آئے

کورونا وائرس کی وباءکے ان دنوں میں فیس ماسک کی اہمیت دوچند ہو گئی ہے اور ہر شخص اس وباءسے بچنے کے لیے فیس ماسک پہن رہا ہے۔ فیس ماسک کے حصول کے لیے دکانوں پر بھیڑ تو شاید آپ نے دیکھی ہو لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ گزشتہ روز امریکہ میں ایک شاہراہ پر فیس ماسکس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہوا یوں کہ کسی گاڑی میں فیس ماسک لیجائے جا رہے تھے جوکسی وجہ سے گاڑی سے باہر شاہراہ پر گرکر بکھر گئے۔

رپورٹ کے مطابق جو گاڑی بھی پیچھے سے آئی اس میں سوار لوگ سڑک پر بکھرے فیس ماسکس دیکھ کر باہر نکل آئے اور فیس ماسک اٹھانے شروع کر دیئے جس کی وجہ سے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔یہ واقعہ کیلیفورنیا ہائی وے پر پیش آیا۔ اس واقعے کی تصاویر کیلیفورنیا ہائی وے پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔سی بی ایس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ فیس ماسک شاہراہ پر گرے نہیں تھے بلکہ ایک آدمی نے خود پھینکے تھے۔ اپنے اس دعوے کی تصدیق کے لیے سی بی ایس نے ایک تصویر نشر کی ہے جس میں ایک سفید ٹرک میں سوار شخص کو فیس ماسک کے باکس سڑک پر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم سی بی ایس نے اپنی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اس شخص نے یہ حرکت کیوں کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں