ہاتھ کو بنائے سمارٹ فون‎

وسیم ساحل

آپ نے کئی فلموں میں ہاتھ کے اوپر بندھے Gadget کو بطور فون کام کرتے ہوئے تو دیکھا ہوگا اور یہ صرف ایک تخیلاتی بات لگتی ہے لیکن اب اس خیال کو حقیقت میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی کی ایک کمپنی Cicret نے حال ہی میں ایک ایسا gadget بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو ہاتھ پر باندھنے سے سمارٹ فون میں تبدیل ہوجائے گا۔ جادوئی ڈیوائس اگلے سال سے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔ یہ ڈیوائس ہاتھ پر باندھنے سے صارف کا پورا بازو سمارٹ فون میں تبدیلی ہوجائے گا اور ٹوئٹر، فیس بک اور ایل میں سے لے کر یوٹیوب تک ہر چیز آپ کو میسر ہوگی ناصر یہ بلکہ ڈیوائس صارف کی صحت کا خیال بھی رکھ سکے گی اور دل کی دھڑکن اور فشار خون کے بارے میں بھی بتائے گی۔ اس کی قیمت کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ 400برطانوی پاﺅنڈمیں دستیاب ہو سکے گی ۔گوکہ عام سمارٹ فون سے اس کی قیمت بہت ہی زیادہ ہے لیکن جن افراد کو شوق ہے تو وہ ضرور یہ لیں گے۔

Waseem Haider

اپنا تبصرہ لکھیں