سروے کمیٹی نے ملک بھر میں نرسنگ کے پیشے سے وابستہ بیس ہزار نرسوں سے مریضوں کے سلوک کے بارے میں تجزیاتی رپورٹ تیار کی گئی تیس سال سے کم عمر کی نرسوں کی اکثریت نے مریضوں کے نا روا رویوں کی شکائیت کی۔سوال یہ تھا کہ کیا پچھلے بارہ ماہ میں نرسیں مریضوں کی بد اخلاقی یا نفرت انگیز رویوں کا شکار ہوئی ہیں؟
دس میں سے نو نرسوں نے یہ رپورٹ دی کہ ہر ہراساں کرنے والے واقعے کے پیچھے ایک مریض کا ہاتھ تھا۔نرسنگ ایسو ایشن کے سربراہ نے کہا کہ ایسے حالات میں طلباء کے لیے پریکٹس کرنا نا خوشگوار ہو سکتا ہے اور وہ ڈر کی وجہ سے ایسے واقعات کی رپورٹ بھی نہیں کرتے۔یہ صورتحال اس وجہ سے ذیادہ خطرناک ہو جاتی ہے کیونکہ وہ اپنی انٹرنشپ کی وجہ سے وہاں ملازمت میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
NTB/UFN