ہسپانوی حکومت چہرے کا ماسک لازمی قرار دے دیاہے۔سرکاری گزٹ بی او ای میں شائع ہونے والے قانون کے مطابق چھ سال تک کے بچوں کو حفاظتی فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماسک پہننے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔اس نئے قانون کے مطابق ساحل سمندر سمیت دیگراندرون اور بیرونی جگہ پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیاگیاہے۔گزشتہ سال 20 مئی سے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیاگیاتھا۔ایسے لوگ جو کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہیںجس کا تعلق سانس سے ہو ان کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔