مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج بالی ووڈ کے دو بہترین اداکاروں کی طبیعت بہتر ہونے لگی ، دونوں کے جلد ڈسچارج ہونے کے امکانات ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی یو میں داخل اداکار دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے ، دلیپ کمار کی اہلیہ کے مطابق ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کیلئے ڈاکٹرز کی اجازت کے منتظر ہیں ۔واضح رہے کہ دلیپ کمار کو 30جون کو سانس لینے میں تکلیف پر ممبئی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔
دوسری جانب بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ بھی نمونیا کی معمولی علامات پر ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،نصیر الدین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اتوار کے روز تک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ نصیر الدین شاہ کو 29 جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔