ہفتہ کو تمام اسکینڈینیوین پروازیں معطل

کل تقریباً بیس ہزار کے لگ بھگ مسافر پائلٹوں کی ہڑتال سے متاثر ہوں گے۔
کل ناروے اور سویڈن کی تمام مقامی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔جبکہ ڈنمارک کی کچھ مقامی پروازیں جاری رہیں گی۔اسکینڈینیوین کیپیٹل کے درمیان اکثر پروازیں معطل ہیں۔جبکہ امریکہ اور تھائی لینڈ کی پروازیں اس ہڑتال سے متاثر نہیں ہوں گی۔نارویجن فضائی کمپنی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یورپ کے دوسرے حصوں کی پروازیں متاثر نہ ہوں۔
وہ متاثرہ مسافر جنہوں نے اپے نام نارویجن میں رجسٹر کروائے ہیں انہیں موبائل پر پروازوں کے بارے میں اطلاع دے دی جائے گی۔نارویجن فضائی کمپنی نے اپنے مسافروں کو پیغام دیا ہے کہ وہ نارویجن کی ویب سائٹ پر اپی پروازوں کا شیڈول اور اسٹیٹس چیک کرتے رہیں۔
مزید معلومات کے لیے مسافر کسٹمر سروس +47 21 49 21 49. پر فون کر سکتے ہیں۔نارویجن کمپنی تمام متاثرہ مسافروں سے معذرت کرتی ہے۔اور کہا گیا ہے کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے مسافر پائلٹوں کی ہڑتال سے کم سے کم متاثر ہوں۔
مندرجہ ذیل پر وازیں کل شیڈول کے مطابق اپنے روٹس پر روانہ ہوں گی۔
Flights to/from the UK with flight numbers DY2400 to DY2900
? Flights to/from Spain with flight numbers DY5100 to DY5598
? Flights to/from Finland with flight numbers DY5599 to 5999
? Flights to/from USA and Thailand with flight numbers DY7001 to DY7999
Source: Norwegian Air Shuttle ASA/Urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں