اردو فلک نیوز ڈیسک نمائندہء خصوصی
ہفتے کے روز اسلامک کلچرل سینٹر تھوئین میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا ہاتمام کیا گیا۔جس میں ڈھائی سو افراد نے حصہ لیا۔جبکہ سفیر پاکستان محترمہ عفت مسعود
صاحبہ پروگرام کی مہمان خصوصی تھیں۔پرگرام میں مہمانوں کی دلچسپی ، معلومات اور مسائل کے حوالے سے تقاریر اور مختلف آٗٹمز پیش کیے گئے۔سب سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔جس کے بعد نظم خواتین کی رکن عظمیٰ خان نے ایک دلچسپ پنجابی نظم سنا کر دد وصول کی۔اس کے بعد آن لائن کلاس کی طالبات نے نفاق کے موضوع پر مبنی حدیث کا خاکہ پیش کیا۔خاکہ کے بعد معلمہ محترمہ ثمینہ رضوان نے صدقات و زکواۃ کے موضوع پر تقریر کی۔جبکہ اسلامک کلچرل اسکول کی سربراہ محترمہ الماس علی نے پروگرام کی غرض و غائیت کے حوالے سے تقریر کی۔ سفیر پاکستان محترمہ عفت مسعود صاحبہ نے ناروے میں جبری شادیوں اور بچوں کی تربیت میں غفلت کرنے والے والدین اور بچوں کی نگہداشت کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ ناروے میں خواتین کی تنظیم سے اس سلسلے میں کانفرنس وں دیگر پروگراموں میں تعاون کریں گی۔
پروگرام کی نظامت محترمہ فرزانہ روزی نیکی۔مجموعی طور پر ڈنر کا پروگرام بہت کامیاب رہا۔تمام افراد نے دل کھول کر اسلامک کلچرل سینٹر کو فنڈز دیے