عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی جانب سے پاکستان کو قرض کی فراہمی اقتصادی اصلاحات سے مشروط کردی گئی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کی مد میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر فراہم کرنے تھے لیکن انہوں نے یہ رقم آئندہ وفاقی بجٹ میں چھوٹے اقتصادی ڈھانچے کی اصلاحات سے مشروط کردی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی رکی ہوئی قسطیں جاری کرنے کیلئے ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں غیر ضروری چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔ آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی بھی تجویز دی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو پیداواری شعبے کیلئے اقدامات کرنے اور اخراجات کم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔