’ہم نے غلطی سے کورونا وائرس امداد لیجانے والا ہوائی جہاز گرادیا‘ وہ ملک جس کی فوج نے اعلان کردیا

’ہم نے غلطی سے کورونا وائرس امداد لیجانے والا ہوائی جہاز گرادیا‘ وہ ملک جس کی فوج نے اعلان کردیا

افریقی ملک ایتھوپیا کی فوج نے کورونا وائرس کے حوالے سے امدادی سامان لیجانے والا ہوائی جہاز مارگرایا۔ نیوز ویک کے مطابق یہ ہوائی جہاز کینیا کا تھا جو امدادی سامان لے کر جا رہا تھا۔ یہ جہاز ایتھوپیا، کینیا اور صومالیہ کے سرحدوں کے قریب پرواز کر رہا تھا جب ایتھوپیا کی فوج نے اسے نشانہ بنایا اور جہاز صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے 180میل دور صومالیہ کے شہر بارڈیل کے ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ طیارے کو حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ اسے مار گرایا گیا ہے جبکہ الجزیرہ نیٹ ورک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایتھوپیا کی فوج نے اسے غلطی سے مار گرایا۔ فوج کو لگا کہ یہ جہاز ’خودکشی کے مشن‘ پر جا رہا ہے چنانچہ انہوں نے اسے میزائل سے نشانہ بناڈالا۔

الجزیرہ نے ایتھوپیا کے فوجیوں کا حوالہ دیا ہے جنہوں نے اس طیارے کو گرایا۔ ان فوجیوں کا کہنا تھا کہ ”یہ پرواز معمول کی پروازوں جیسی نہیں تھی۔ یہ ہوائی جہاز بہت نچلی پرواز کر رہا تھا جس کی وجہ سے ہمیں لگا کہ یہ جہاز خودکشی کے مشن پر ہے۔ “ الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے ایتھوپین آرمی کا کہنا تھا کہ” کمیونی کیشن اور آگہی کا فقدان بھی اس غلطی کی ایک بڑی وجہ بنا۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے صومالیہ، کینیا اور ایتھوپیا کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے گی تاکہ سچائی سامنے آ سکے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں