نمائندہء خصوصی
ہفتہ کی سہ پہر ساڑھے چار بجے ہولملیا لائبریری میں اسلامک کلچرل سینٹر انٹر کلچرل وومن گروپ اور اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے اشتراک سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز عافیرہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔اس کے بعد انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ شاہین نے گھریلو مسائل بچوں کی تربیت اور بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے کے موضوع پر گفتگو کی۔اس کے بعد اسلامک کلچرل سینٹر کی معلمہ محترمہ ساجدہ پروین نے این ایل ٹی نیورو لنگوسٹک تھراپی کے حوالے سے معلومات دی اور بتایا کہ کس طرح انسانی سوچ اور ذہن اسکے کردار اور حالات پر اثر انداز ہوتے ہیں اور انہیں کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے حاضرین کو ایک مشق کروائی جس سے مثبت سوچ اپنانے میں مدد ملتی ہے۔۔انہوں نے بتایا کہ اس تکنیک سے آدھے سر کا درد، ڈپریشن جسمانی درد اور دوسرے عوارض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اس کے بعد اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی جانب سے چیف ایڈیٹر شازیہ عندلیب نے حاضرین کو سائٹ کے اغراض و مقاصد بتائے اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے سائٹ پر شروع ہونے والی کمپین جو کہ بزرگ افراد کے بارے میں ہے اسکی تفصیلات بتائیں اور سائٹ کی فری سروسز اور آ ن لائن کورسز کے بارے میں معلومات دی۔
source urdufalak.net news desk