ویسترے ویکن Vestre Viken ہیلتھ سینٹر میں علاج معالجہ میں بہتری لانے کے لیے ایمرجنسی کالز کے لیے وڈیو کالز استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔یہ وڈیوز سینٹر کے ایمرجنسی کال سینٹر میں موصول کی جائیں گی جس کی مدد سے بہتر علاج فوری طور پر کرنا ممکن ہو گا۔اس سلسلے میں ہیلتھ سینٹر نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ٹینڈر بھیجے ہیں۔جبکہ انو ویشن ناروے Innovation کا محکمہ اس سلسلے میں مزید اقدامات کر رہا ہے۔
ویسترے ہیلتھ سینٹر کے سربراہ Hans-Christian Platou ہانس کرستیانسن کا کہنا ہے کہ کال سینٹر میں موصول ہونے والی وڈیو کی مدد سے بہتر علاج ممکن ہو سکے گا۔اس طرح کال سینٹر کے آپریٹر کے لیے بھی مریض کو درست سمت میں بھیجنا ممکن ہو سکے گا۔
تاہم وڈیو کال میں پرائیویسی ،تکنیکی اور اعتماد جیسے چیلنجز بھی سامنے آ سکتے ہیں جنہیں حل کرنے کے بعد ہی اس اسکیم کو لاگو کیا جا سکتا ہے۔
NTB/UFN