اوسلو پولیس کے مطابق ایک برس پہلے شروع کیے جانے والے ڈرگ مافیا کی تفتیش کے سلسلے میں ینگ بلڈ گروپ کے چھ افراد منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں ملوث پائے گئے۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈرگ ڈیلرز فلیگ کے نام سے کیے جانے والے نان نہاد پروگراموں میں سینکڑوں افراد کو منشیات بیچنے کا دھندا کرتے ہیں۔جبکہ ٹی وی ٹ وکی رپورٹ کے مطابق پولیس کونسلر آندریاس بینزین Andreas Meeg-Bentzen کا کہنا ہے کہ ان منشیات فروشوں کا تعلق ہولملیا اور سوندرے نور استراند کے علاقے سے ہے۔انکی عمریں انیس اور چوبیس برس کے درمیان ہیں ملزمان پر منشیات کے جرائم ایکٹ اناسی سی کریمینل کوڈکے مطا بق کاروائی کی جائے گی۔
ٹی وی ٹ وکی تحقیق کے مطابق ان میں سے ایک ملزم گینگ لیڈر ہے اسکے وکیل صفائی نے اسکے جرم سے انکار ی اہے جبکہ باقی ملزمان کے وکلاء نے ٹی وی کی کسی بھی تحقیق کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔
NTB/UFN