پچاس فیصد یورپین عوام خاص طورسے مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والے افراد پناہ گزینوں کی آمد سے خوفزدہ ہیں۔ان کے خیال میں پناہ گزین نہ صرف ان کے ممالک میں دہشت گردی کا باعث بن سکتے ہیں بلکہ ان پر مالی بوجھ بھی ہیں۔ یہ بات ایک امریکن تحقیقی ادارے پی یو Pew کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
یہ تاثر مشرقی یورپ کے ممالک پولینڈ اور ہنگری میں بہت پایا جاتا ہے۔یہاں اکہتر سے چھیہتر فیصد افراد اس بات کے حامی ہیں۔جس کی وجہ سے یہاں کی امیگریشن پالیسیاں بہت سخت بنائی گئی ہیں یہاں پناہ گزینوں کا داخلہ بہت مشکل بنا دیا گیا ہے۔اس کے بجائے فرانس کے صرف بیالیس فیصد شہری پناہ گزینوں کو دہشت گردی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں ۔حالانکہ وہاں گذشتہ سال دہشت گردی بھی ہو چکی ہے۔تاہم یہ نظریہ یورپین ممالک میں تقویت پکڑتا جا رہا ہے۔
NTB/UFN