فرانس کے مسابقتی ریگولیٹر نے سرچ انجن گوگل کو اشتہاروں کی پالیسی کی خلاف ورزی پر 220 ملین یورو (41 ارب روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوگل کو ہونے والا یہ جرمانہ تین میڈیا گروپس نیوز کارپوریشن، فرانس کے اخبار لا فیگارو اور بیلجیئم کے گروپ روسیل کے ساتھ سیٹلمنٹ کا نتیجہ ہے۔ تینوں گروپوں کی جانب الزام عائد کیا گیا تھا کہ گوگل نے آن لائن اشتہارات پر اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔
گوگل پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ’ڈبل کلک‘ اشتہاری نیٹ ورک میں اشتہاری یا نشریاتی فرموں کے لیے پلیٹ فارم کی حیثیت کی حامل ضمنی کمپنی ایڈایکس کو امتیازات دیے ہیں۔