waseem hyder
وسیم ساحل
20 مارچ کی صبح لندن میں سورج معمول کے مطابق تو طلوع ہوگا لیکن پھر اچانک
اس پر تاریکی کا بسیرا شروع ہوجائے گا کیونکہ اس روز برطانیہ سمیت پورے یورپ کے اکثر حصوں کو سورج گرہن اپنے لپیٹ میں لے لے گا جس کا نظارہ بھرپور طریقے سے کیا جاسکے گا۔ یورپی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کی صبح 7 بج کر 40 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جب کہ 9 بج کر 45 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر پہنچ کر برطانیہ کے کئی شہروں کو تاریکی میں ڈبو دے گا اس دوران یورپ کے کئی دیگر ممالک میں بھی جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا تاہم مکمل سورج گرہن 2 سے اڑھائی منٹ تک رہے گا۔ لندن کا 84 فیصد جب کہ گلاسگو، ابرڈین اور ایڈن برگ کا تقریباً 94 فیصد حصہ سورج گرہن کی زد میں آکر تاریکی میں ڈوب جائے گا جب کہ سورج گرہن سے بند ہوجانے والے سولر سسٹم سے اندھیرا مزید گہرا ہوجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ یورپ میں لوگ بڑی تعداد میں شمسی توانائی پر انحصار کرتے ہیں اس لیے ڈیڑھ گھنٹے تک راج کرنے والے سورج گرہن کی وجہ سے یہ نظام بھی نہیں چل سکے گا جس کی وجہ سے یورپ کا ایک بڑا حصہ روشنی سے محروم رہے گا۔ سورج گرہن شمالی افریقہ، روس، ناروے اور کینیڈا میں بھی دیکھا جاسکے گا جو 1999 کے بعد ایک مکمل سورج گرہن ہوگا۔ دوسری جانب شمسی توانائی آپریٹرز نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کی وجہ سے 20 مارچ کو 35 ہزار میگا واٹ شمسی توانائی سسٹم کا حصہ نہیں بن سکے گی جس سے یورپی ممالک کا ایک بڑاحصہ اس توانائی کے استعمال سے کئی گھنٹے محروم رہے گا