برطانیہ میں واک کرتی ایک خاتون کو کیچڑ میں کٹا ہوا انسانی پنجہ نظر آ گیا جس پر اس نے پولیس کو کال کر دی مگر جب پولیس والوں نے آ کر دیکھا تو وہ پنجہ درحقیقت ایسی چیزتھی کہ پولیس آفیسرز کے لیے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر ونلیٹن کی رہائشی 26سالہ کیٹی وکنسن نے پولیس کو کال کرکے بتایا کہ اس نے کٹا ہوا انسانی پنجہ دیکھا ہے اور جب پولیس والوں نے آ کر اس مبینہ پنجے کو کیچڑ سے نکالا تو وہ دراصل ’آلو‘ تھا۔
کیٹی وکنسن کا اپنی اس مضحکہ خیز حرکت پر کہنا ہے کہ ”میں نے واک پر جاتے ہوئے اس آلو کو دیکھا اور مجھے یہ ہو بہو انسانی پنجے جیسا لگا۔ میں نے اس کی تصویر بنا لی اور گھر آ کر دوبار اس تصویر کو غور سے دیکھا۔ میں نے اپنے کئی رشتہ داروں اور دوستوں کو یہ تصویر بھیجی اور ان سب نے بھی کہا کہ یہ یقینا انسانی پنجہ ہی ہے۔ اس کے بعد میں نے پولیس کو اطلاع دی لیکن ہم سب کا خیال غلط ثابت ہوا۔ “