یہ چھوٹی سی بچی کس جگہ پر پاکستان کا جھنڈا لگا رہی ہے ؟ سینیٹر سرفراز بگٹی نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا

یہ چھوٹی سی بچی کس جگہ پر پاکستان کا جھنڈا لگا رہی ہے ؟ سینیٹر سرفراز بگٹی نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا

بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز اپنے فرائض انجام دے رہیں اور دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیںاور اس دوران پاکستان کے عوام بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاہم اس بچی کی تصویر کی حقیقت جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سرفراز بگٹی نے ٹویٹر پر اس بچی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام درج کیا کہ “ یہ بیٹی اپنے والد کی قبر پر پاکستان کا جھنڈا لگا رہی ہے ، جو کہ قلعہ سیف اللہ میں دہشتگرد حملے میں شہید ہو گیا تھا ، اسے کہتے ہیں وطن سے محبت ۔“سرفراز بگٹی کی جانب سے جاری کی گئی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں