لاہور( )موجودہ ملکی صورت حال میں مذاکرات اور فریقین کے رویہ میں لچک ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے ۔حکومت کے حق میں کالعدم تنظیمات کا کھلے عام ریلیاں نکالنا خانہ جنگی کی طرف پہلا قدم ہے ۔حکمران اور دھرنے والے عوام کے جذبات کو سمجھیں۔ پاکستان لاکھوں مخلصین کی قربانیوں اور امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ کی قیادت میں لاکھوں مشائخ عظام و علمائے حق کی محنتوں کا ثمر ہے ۔ہم پاکستان کو عراق یا شام نہیں بننے دیں گے ۔ دھرنے والوں کے جائز مطالبات آئین و دستور میں رہتے ہوئے حکمران تسلیم کریں اور دھرنے والے دھمکیوں سے گریز کر کے ملک و ملت کی بہتری کیلئے رویوں میں نرمی پیدا کریں ۔ہم حکومت و دھرنے والوں میں مذاکرات کامیاب کرانے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ پاکستان میں سواد اعظم اہلسنت و جماعت ہی امن و استحکام کی ضامن ہے ۔ حکومت طالبان کے حمایتیوں سے ریلیاں نکلواکر مدد نہ لے تو اس کے حق میں بہتر ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار قائد مشائخ و چیئرمین عالمی ختم نبوت فائونڈیشن پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے پریس کلب لاہور میں سوادِ اعظم اہلسنت و جماعت کے کل جماعتی اہم اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید معصوم حسین شاہ نقوی صدر جمعیت علمائے پاکستان نیازی، پیر غلام رسول اویسی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) ،مفتی محمد اقبال چشتی امیر جماعت اہلسنت پنجاب ،سید نفیس الحسن شاہ جنرل سیکرٹری مشائخ کونسل، پیر سید شمس الدین بخاری راہنما جماعت اہلسنت لاہور،علامہ شفاعت رسول نوری چیئرمین مرکز الجلال لاہور، علامہ جاوید اکبر ساقی چیئرمین تحریک وحدت اسلامی،پیر اختر رسول قادری صدر جمعیت علمائے پاکستان پنجاب،ڈاکٹر امجد علی چشتی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علمائے پاکستان نیازی، مفتی محمد حسیب قادری صدر سنی تحریک لاہور ، مولانا محمد علی نقشبندی جنرل سیکرٹری تحفظ ناموس رسالت محاذ، علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب ،پیر زادہ اکرم رضا بغدادی جامعہ نقشبندیہ ڈسکہ، صاحبزاد غلام رسول عرفانی راہنما انجمن خدام الصوفیہ ،محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان اور دیگر سینکڑوں تنظیمات کے ذمہ داران نے کہا پاکستان میں مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اور سیاسی انتشار سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ فحاشی و عریانی اور لاقانونیت کی بھر مار ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹائون سے ہر مخلص پاکستانی کا دل مضطرب ہے ۔پاکستان میں اصلاحات کیلئے عوام کا اسلام آباد میں طویل دھرنا تاریخ کا حصہ بن گیا ہے ۔ حکمران اپنے رویوں میں تبدیلی لا کر نقارہ ٔ خلق خدا سنیں ۔ آج ملک میں کالعدم تنظیمات کومنظم کر کے اور طالبان کی راہ ہموار کر کے فسادات کروانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ۔ ہمارا ملکی ایٹمی قوت ہے ۔ہمیں نفاذ نظام مصطفےٰ ۖکے کے وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا۔اجلاس میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت ،فلسطین کے مسلمانوں سے مکمل یکجہتی اور موجودہ بحران کا سیاسی و حقیقی حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔
جاری کردہ:پریس سیکرٹری انجمن خدام الصوفیہ موبائل نمبر0300-8883