گاہے جانوروں کی انسانوں کے ساتھ محبت کی ایسی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں، کہ آدمی انسانوں کی محبت کو بھول جائے۔ اب ایسی ہی ایک کہانی برطانیہ سے سامنے آئی ہے جہاں 41سالہ نکولس لیویز نامی ماہی گیر اور ایک اندھی مچھلی کے درمیان گزشتہ10سال سے حیران کن طور پر دوستی کارشتہ قائم ہے اور یہ اندھی مچھلی روزانہ دن بھر نکولس کی کشتی کے ارگرد چکر لگاتی رہتی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس بلائنڈ سیل کے ساتھ نکولس کی دوستی 2010ءمیں ہوئی تھی، جب ایک روز اس مچھلی نے خوراک کی تلاش میں پانی سے باہر سر نکالا اور نکولس نے اس کے سر پر تھپکی دے دی۔
رپورٹ کے مطابق نکولس نے اس مچھلی کا نا شاﺅنا رکھا ہوا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ”یہ مچھلی میرے لیے میرے بچے کی مانند ہے، میں گزشتہ دس سال سے اسے روزانہ دیکھتا ہوں اور اسے بہت محبت کرتا ہوں۔ جب میری کشتی پانی میں آتی ہے تو شاﺅنا کشتی کے قریب آ کر اپنے فلپرزپھڑپھڑاتی ہے۔ جس کا مطلب ہوتا ہے کہ میں اس کے سر پر تھپتھپاﺅں۔میں روزانہ اس کے جسم کو تھپتھپاتا ہوں اور اسے کھانا دیتا ہوں۔ 10سال قبل پہلی ملاقات کے بعد آج تک مجھے کوئی ایسا دن یاد نہیں جب میں مچھلیاں پکڑنے آیا ہوں اور شاﺅنا مجھے ’ہیلو‘ کہنے نہ آئی ہو۔ “