مقامی عدالت نے 100 روپے کیلئے 51 سالہ شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق اخلاق نامی شخص نے 100 روپے کےتنازعے پر 51 سالہ نیاز مرزا کو قتل کردیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم اخلاق کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔ عدالت نے قرار دیا کہ اخلاق نے ہوش و حواس میں رہتے ہوئے نیاز مرزا کو قتل کیا۔ عدالت نے دوسرے ملزم امتیاز الحق کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔