لاہور میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 139 ای چالان والی نادہندہ موٹر سائیکل پکڑوا دی۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق کیمروں کے ذریعے ڈی ایچ اے فیز 5 کے قریب ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل کو پکڑا اور اتھارٹی کی نشاندہی پر ڈولفن پولیس نے موٹرسائیکل کو تھانہ ڈیفنس بی میں بند کروا دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق موٹرسائیکل مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 27 ہزار 800 روپے ہے۔ترجمان کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف سیف سٹیز اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں اور نادہندہ گاڑی مالکان کو SMS کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔