2سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون نیم بے ہوشی کی حالت میں سمندر کی سطح پر تیرتی ہوئی مل گئی، ایسا واقعہ کہ جان کر آپ بھی کہیں، جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

2سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون نیم بے ہوشی کی حالت میں سمندر کی سطح پر تیرتی ہوئی مل گئی، ایسا واقعہ کہ جان کر آپ بھی کہیں، جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں 2سال قبل ایک خاتون اپنے شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر گھر سے بھاگ گئی اور اتنے عرصے بعد گزشتہ دنوں وہ ایسی جگہ سے اور ایسی حالت میں مل گئی کہ سن کر آدمی افسردہ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 46سالہ انجیلیکا گیٹن نامی خاتون نے گھر سے فرار ہونے کے بعد بہت کٹھن وقت دیکھا اور بالآخر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس نے ایک عورت سے سمندر تک جانے کا کرایہ مانگا اور جا کر سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے جسم کے ساتھ ایک چھوٹی سی ہوا کی ٹیوب بندھی ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔ وہ بے ہوشی کی حالت میں سمندر کی سطح پر تیر رہی تھی کہ مچھلیاں پکڑتے ماہی گیروں نے اسے دیکھ لیا اور کشتی میں ڈال کرساحل پر لے آئے۔ خاتون نے ہسپتال میں ہوش میں آنے کے بعد بتایا کہ اس نے شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر گھر سے فرار اختیار کیا تاہم گھر سے بھاگنے کے بعد اس نے یہ دو سال انتہائی کسمپرسی میں گزارے اور کئی کئی دن فاقوں سے رہی۔ ایسی زندگی سے تنگ آ کر اس نے خودکشی کا فیصلہ کر لیا اور ایک کشتی میں گہرے سمندر میں جا کر چھلانگ لگا دی۔رپورٹ کے مطابق خاتون کی بیٹی کی طرف سے ماں کے اس الزام کی تردید کر دی گئی ہے کہ اس کا شوہر اس پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں