بیوی کی موت کے غم میں مبتلا ایک برطانوی شخص پر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 56سالہ آدمی کا نام آئیان گیریک ہے جس کی بیوی جولی چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں چلی گئی تھی۔ اسے چند ہفتے قبل فیس بک پر ’ٹین ایج کینسر ٹرسٹ ڈرائ‘ کا اشتہار نظر آیا اور اس نے 10پاﺅنڈ اس ڈراءمیں عطیہ کر دیئے۔ اس ڈراءمیں قرعہ اندازی کے ذریعے کسی ایک خوش نصیب کو عالیشان گھر دیا جانا تھا اور وہ خوش قسمت شخص آئیان ہی واقع ہوا۔
رپورٹ کے مطابق عالیشان گھر جیتنے کے بعد آئیان کا کہنا تھا کہ ”میں اور میرے تین بیٹے 30سالہ جیمز، 22سالہ کیلم اور 19سالہ ناتھن جولی کی موت کے بعد شدید غم میں مبتلا تھے۔ اس گھر میں رہتے ہوئے ہم اس کے غم سے کبھی نہیں نکل سکتے تھے چنانچہ میری خواہش تھی کہ میں کوئی دوسرا گھر خرید لوں۔ پھر ایک روز فیس بک پر میں نے ڈراءکا اشتہار دیکھا تو میرے ذہن میں یہی آیا کہ قسمت آزماتا ہوں، ہو سکتا ہے یہی گھر مجھے مل جائے۔ اور پھر وہی ہوا۔ میرا نئے گھر کا خواب پورا ہو گیا مگر یہاں بھی میری بیوی کے یادیں میرے ساتھ ہی ہیں۔ “