20 سالہ جڑواں بھائیوں نے ویڈیو گیمز کے ذریعے والدین کے سر پر چڑھا سارا قرضہ اتار دیا، مثال بن گئے

20 سالہ جڑواں بھائیوں نے ویڈیو گیمز کے ذریعے والدین کے سر پر چڑھا سارا قرضہ اتار دیا، مثال بن گئے

 20سال کی عمر میں نوجوان ابھی پڑھ رہے ہوتے ہیں اورمستقبل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ ان جڑواں برطانوی بھائیوں سے ملیے جنہوں نے 13سال کی عمر سے کماناشروع کیا اور اپنی کمائی کی رقم ایسے کام پر خرچ کر رہے ہیں کہ سن کر آپ بھی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ان ہم شکل جڑواں بھائیوں کے نام بین اور میتھیو ہیں جنہوں نے 13سال کی عمر میں ویڈیو گیمز بنانی شروع کر دی تھیں اور کمانا شروع کر دیا تھا۔

16سال کی عمر میں ان دونوں کو سکول سے نکال دیا گیا، اس کے باوجود اب تک دونوں 1لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ 7لاکھ روپے) کما چکے ہیں اور یہ رقم اپنے ماں باپ کا قرض اتارنے پر خرچ کر چکے ہیں جو انہوں نے برطانوی علاقے نورفوک میں واقع اپنے آبائی گھر کو گروی رکھ کر لے رکھا تھا۔

میتھیو اور بین نے 13سال کی عمر میں پہلی آن لائن ویڈیو گیم بنائی۔ وہ اس گیم کے پلیئرز سے اضافی فیچرز ایکٹو کرنے کے عوض 5پاﺅنڈ لیتے تھے۔ اس کے بعد میتھیو نے ویڈیو ٹریلرزبنانے اور بین نے پروگرامنگ میں مہارت حاصل کی اور مزید ویڈیو گیمز بناتے چلے گئے۔ میتھیو کا کہنا تھا کہ ”ہم نے ویڈیو گیمز بنانے کا کام اس لیے شروع کیاکیونکہ ہم دونوں کو یہ کام بہت پسند تھا اور ہم اس سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہماری بنائی ہوئی آن لائن گیمز کافی مقبول ہوئیں اور ہم اپنے ماں باپ کا قرض اتارنے میں کامیاب ہوئے ورنہ اب تک ہمارا آبائی گھر نیلام ہو چکا ہوتا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں