25 منٹ میں کورونا کا ٹیسٹ اور نتیجہ فراہم کرنے والی کٹ تیار، پاکستان میں کونسی شخصیات متعارف کرائیں گی؟ خوشخبری

25 منٹ میں کورونا کا ٹیسٹ اور نتیجہ فراہم کرنے والی کٹ تیار، پاکستان میں کونسی شخصیات متعارف کرائیں گی؟ خوشخبری

ایک طرف  کورونا وائرس کا پھیلاو جاری ہے تو دوسری جانب حفاظتی اقدامات کی کوششیں بھی عروج پر ہیں۔ جاپان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے صرف 25 منٹ میں  وائرس کا ٹیسٹ کرکے نتیجہ فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کٹ تیار کرلی۔

اس ٹیکنالوجی کو فوری طور پر پاکستان منتقل کرنے کے لیے پاک جاپان بزنس کونسل نے جاپانی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹ ابتدائی طور پر پاکستان منتقل کی جائیں گی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک کورونا ٹیسٹ کے نتائج کے لیے 24 سے 72 گھنٹے تک انتظار کیا جاتا ہے لیکن نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے اب 25 منٹ میں کورونا وائرس کا نتیجہ حاصل کیا جاسکے گا جب کہ اس کا ٹیسٹ کرنا بھی انتہائی آسان ہوگیا ہے۔

رانا عابد حسین نے بتایا کہ وہ پاکستان میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر یہ ٹیسٹنگ کٹ پاکستان میں متعارف کرائیں گے تاکہ غریب اور نادار افراد کے لیے اس ٹیسٹنگ کٹ کو استعمال کیا جائے۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ ابتدائی طور پر 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹ پاکستان منتقل کی جائیں گی جب کہ وہ جاپان میں پاکستانی سفیر امتیاز احمد سے مل کر انہیں بھی نئی جاپانی ٹیکنالوجی سے آگاہ کریں گے۔

رانا عابد حسین کے مطابق نئی ٹیکنالوجی جاپانی اور یورپی اسٹینڈرڈ کے معیار پر پوری اترتی ہے اور یہ ٹیکنالوجی کٹ پرانے اور نئے کورونا وائرس دونوں کو شناخت کرکے بہترین نتائج فراہم کرتی ہے جس کے نتائج 98 فیصد تک درست ثابت ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں