برازیل کی پروفیشنل خاتون باکسر ویویان اوبینوف پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام لگ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 34سالہ ویویان نے رواں سال جنوری میں سوئٹزرلینڈ کے 66سالہ تھامس کے ساتھ شادی کی تھی۔ تھامس کا ہوٹلنگ کا کاروبار تھا۔ پولیس نے ویویان کو چند روز قبل تھامس کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ویویان نے مار مار کر تھامس کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ویویان تاحال پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ویویان کو جاننے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ جب غصے میںا ٓتی ہے تو کچھ بھی کر گزرتی ہے۔ باکسنگ کے دوران بھی کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ ویویان غصے میں آ کر باہر بیٹھے تماشائیوں کو پیٹ چکی ہے۔ چنانچہ عین ممکن ہے کہ کسی بات پر جھگڑے کی صورت میں اس نے تھامس کو بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا ہو اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسا ہو۔