غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ فرانسیسی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خبر دار کیاہے کہ 5g دوران پرواز طیاروں کے آلات کو متاثر کر سکتا ہے جو کہ بلندی پر کام کرتے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ اے ایف پی ‘ کے مطابق فرانسیسی سول ایوی ایشن کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ دوران پرواز فائیو جی موبائل فونز کو بند کر دینا چاہیے ، فائیو جی موبائل فونز کے استعمال سے طیاروں کی پرواز میں مداخلت کا مسئلہ ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں بلندی پرواز کو جانچنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔ ایجنسی کے مطابق فائیو جی موبائل فونز کے استعمال سے ان آلات کی کارکردگی میں بھی خلل آسکتا ہے جو کہ لینڈنگ کے دوران انتہائی اہم ہوتے ہیں۔