نارویجن قومی اسمبلی ممبر کے خلاف پولیس کو رپورٹ
نارویجن قومی اسمبلی ک سیاستدان کے خلاف قومی اسمبلی کی ایڈ منسٹریشن ڈائیریکٹر مریانے Marianne Andreassenنے کہا کہ آربائیدر پارٹی کی سیاستدان ہیگے Hege Haukeland Liadal نے اپنے سفری اخراجات کا بل قومی اسمبلی کو ادائیگی کے لیے بھیج دیا۔
اخبار آفتن پوستن کے مطابق اس نے جن سفری اخراجات کی ادائیگی کا بل بھیجا ہے درحقیقت وہ سفر انہوں نے نہیں کیا۔پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔ہیگے کو اس بات کا علم ہے کہ اس کی رپورٹ پولیس میں جا چکی ہے اس لیے اب وہ کسی میڈیا کو انٹر ویو نہیں دے گی لیکن انہوں نے فیس بک پر ایک پیغام دیا ہے۔نارویجن سیاستدان نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پولیس اپنا فرض درست طریقے سے سر انجام دے رہی ہے ۔یہ ایک مشکل کیس ہے میں اپنے کیے پر نادم ہوں۔
NKR/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں