نارویجن ہیلتھ ٹیم مدد کے لیے اٹلی پہنچ گئی
گزشتہ روز بروز بدھ ناروے سے انیس افراد پر مشتمل میڈیکل اسٹاف وائرس سے متاثرہ شہر میلان کے مشرق میں واقعہ ائیرپورٹ یرگامو پہنچ گیا۔میڈیکل اسٹاف اپنے ساتھ ڈیڑھ ٹن کا میڈیکل سامان بھی لے کر گیا ہے۔ اسٹاف میں سولہ نرسیں اور چار فری لانس میڈیکل سے منسلک افراد پر مشتمل ہے۔
اٹلی نے گذشتہ ہفتے ناروے سے مدد کی اپیل کی تھی جسکا جواب نارویجن حکام ے مثبت دیا۔اٹلی میں اس وقت تک سب سے ذیادہ افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جن کی تعداد سترہ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
ایک ایسی ہی امدادی ٹیم ناروے اس سے پہلے کانگو میں خسرہ اور ایبولا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد بھی بھیج چکا ہے۔
یہ ٹیم چار ہفتے تک اٹلی میں رہے گی۔
NTB/UFN