بلغاریہ کی معروف نجومی خاتون بابا وانگا 5079ءتک دنیا میں ہونے والے بڑے واقعات کی پیش گوئی کر گئی ہیں اور ان کی پیش گوئی کے مطابق 5079ءکے لگ بھگ کہیں دنیا کا خاتمہ ہوگا اور قیامت بپا ہوگی۔ 2021ءکے متعلق بھی وہ کئی ہوشرباءاور کئی خوش کن پیش گوئیاں کر گئی ہیں جن میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ ایک طاقتور ڈریگن کا حملہ اور کینسر کا علاج دریافت ہونے جیسی پیش گوئیاں شامل ہیں۔
بابا وانگا، جن کی کئی نائن الیون حملوں سمیت کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں، 2021ءکے بارے میں بتا چکی ہیں کہ اس سال دنیا میں مصائب و آلام بڑھیں گے۔ دنیا اس قدر دکھوں میں مبتلا ہو گی کہ اس سے انسانی راہ تبدیل ہو کر رہ جائے گی۔ لوگ مذاہب اور عقائد کی بنیاد پر مزید سخت تقسیم کے عمل سے گزریں گے اور روس کے اندر سے ہی ولادی میر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔
بابا وانگا پیش گوئی کر چکی ہیں کہ 2021ءمیں ایک طاقتور ڈریگن دنیا کو مفلوج کرکے رکھ دے گا اور تین ’عفریت‘ (Giants)متحد ہو جائیں گے۔ ماہرین کے نزدیک یہاں طاقتور ڈریگن سے مراد چینی معیشت اور اس کا پھیلاﺅ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بابا وانگا نے کچھ اچھی پیش گوئیاں بھی کر رکھی ہیں کہ 2021ءمیں کینسر کا شافی علاج دریافت ہو جائے گا اور اس سال توانائی کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے۔