رائن ائیر کے کرایوں میں اضافہ

رائن ائیر Ryan air جسے یورپ کی کم لاگت کی ٹکٹیں مہیاء کرنے والی ائیر لائن مانا جاتا ہے کے ڈائیریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ اب اس ائیر لائن کے لیے مزید کم لاگت کی ٹکٹیں مہیاء کرنا ممکن نہیں ہو گا۔اسکی وجہ ایندھن کی بڑہتی ہوئے قیمتیں ہیں۔رائن ائیر کے سی او مائیکل اولیری کا کہنا ہے کہ اس ہوائی کمپنی کی قیمتیں جو کہ علامتی طور پر ایک سے دس یورو تک ہوتی ہیں اب یہ سہولت ختم کر رہی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ آنے والے سالوں میں اسکی قیمتیں چالیس تا پچاس ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔رائن ایر کے سی او کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری کمپنی سستے پروموشنل ٹکٹوں جو کہ ننانوے یورو تک کے ہیں کے لیے پہچانی جاتی ہے لیکن اب یہ ہمارے لیے ممکن نہیں ہو گا۔تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ مستقبل میں وہی کمپنیاں کامیاب ہوں گی جو صارفین کو کم لاگت کی ٹکٹیں فراہم کریں گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں