گفتگو شازیہ عندلیب
ناروے کے یوم آزادی کی تقریب جو کہ انٹر کلچرل وومن گروپ نے منعقد کی تھی۔وہاں پر پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت محترمہ سعیدہ جاوید بھی موجود تھیں۔سعیدہ جاوید پاکستانی کمیونٹی میں سعیدہ باجی کے نام سے پہچانی جاتی ہیں۔بہت باوقار اور دبنگ شخصیت کی مالک ہیں۔ پچھلے بارہ برس سے اوسلو میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے رشتہ پارٹی کے ذریعے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔انٹر کلچرل وومن کی سربراہ غزالہ نسیم کی تقریر کے بعد سعیدہ باجی نے بھی خواتین کے مسائل سنے اور یہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کی شادیوں کے سلسے میں پیش آنے والے مسائل کے ممکنہ حل کے بارے میں مشورے دیے۔انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے بہت کامیابی سے ہر ماہ میں دو مرتبہ رشتہ پارٹی کا اہتمام کرتی ہیں۔ان کی ٹیم میں انکی معاون غزالہ بیگ اور زونیرہ بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انکے پروگراموں میں ساٹھ سے ستر خواتین شرکت کرتی ہیں اور اب تک ان پروگراموں کی وجہ سے لا تعداد گھرانے بس چکے ہیں۔وہ صرف ماٗوں کو فون نمبر دیتی ہیں۔اس کے علاوہ انکا ایک اصول ہے کہ وہ کبھی بھی پروگرام کے علاوہ کسی کو ذاتی طور پر یا فون پر رشتہ نہیں بتاتیں چاہے کوئی ان سے کتنا ہی قریبی تعلق کیوں نہ رکھتا ہو۔اسی لیے ان کے پروگرام اس قدر مقبول ہیں اور کبھی کسی کو ان سے شکائیت نہیں ہوئی۔وہ اپنا کام نہائیت ایمانداری اور خلوص دل سے کرتیں اور یہی انکی کامیابی کا راز ہے۔
محترمہ سعیدہ جاوید نے انٹر کلچرل وومن گروپ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ اب ایک رشتہ پارٹی کے انعقاد میں انٹر کلچرل وومن گروپ کی مدد کریں گی اور مہینہ میں ایک ہمسفر پروگرام گروپ کے ساتھ کریں گی۔ محترمہ سعیدہ جاوید نے خواتین سے درخواست کی ہے کہ ان کے پروگراموں میں صرف وہی خواتین شرکت کریں جو کہ اپنے بچوں کے رشتے کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے ون ڈش پارٹی پر ہمسفر گروپ کی سب ممبر خواتین کو مدعو کیا جو کہ بروز جمعرات تئیس مئی کو شام پانچ بجے اس ایڈرس پر منعقد ہو گی۔
Høyenhall vellhus 1
Manglerud
Oslo
source: urdufalaknews desk