’ نارویجن کشتیاں جان بچانے میں متحرک

اس سال موسم گرمامیں نارویجن بحری جہازوں کے ذریعے ڈھائی ہزار افراد کی زندگیوں کو بحیرہء روممیں بچایا گیا ہے۔ان افراد کا تعلق شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے ہے۔ان لوگوں کو تین سے پانچ زندگی بچانے والی کشتیوں میں لایا گیا ہے۔سمندری راستوں پر جانے والے ہر بیس میں سے ایک تجارتی بحری جہاز نارویجن کمپنی کی ملکیت ہوتا ہے۔ان جہازوں کا ایمرجنسی عملہ ہر ہفتے کئی افراد کی سمندروں میں جان بچاتا ہے۔ایک ایسی ہی تجارتی کمپنی کے جہاز وں نے پچھلے پانچ ہفتوں میں دس ایسے آپریشن کیے جس کے نتیجے میں ایک ہزار تین سو افراد کی زندگیاں بچائی گئیں۔ یہ بات سیکورٹی دائیریکٹر Haakon Svane ہاکون سوانے نے نارویجن اخبار آفتن پوستن سے بات چیت کے دوران بتائی۔انہوں نے کہا کہ نارویجن شپنگ کمپنیوں کے لیے ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینا کوئی نئی بات نہیں لیکن اب بحیرہء روم میں اس قسم کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دولت مشترکہ کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پچھلے برس سات سو پچاس ہزار پناہ گزین افریقہ سے یورپ جانے والی کشتیوں کا انتطار کر رہے تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں