اگلے موسم گرماء سے وہ طلباء جو بیماری کی رخصتی پرہیں اور پارٹ ٹائم ملازمت کرتے ہیں۔انہیں اسٹیٹ کے تعلیمی فنڈ میں سے بیماری کی خصوصی اسکالر شپ دی جائے گی۔جبکہ اس وقت جو قانون رائج ہے اس کے مطابق اگر کوئی طالبعلم بیماری کی رخصتی پر ہے اسے ملازمت کا ادارہ بیماری کے پیسے دیتا ہے مگر اسے تعلیمی فنڈ سے بیماری کا لائونس نہیں دیا جاتا۔جبکہ اوسلو یونیورسٹی کا آن لائن اخبار لکھتا ہے کہ حکومت اس قانون کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔یہ بات بے انسافی پر مبنی ہے کہ جو طلباء بیمار ہو جاتے ہیں اور پارٹ ٹائم ملازمت کرتے ہیں انہیں دوسرے طلباء کی طرح فنڈز نہیں ملتے۔
کنزیرویٹو پارٹی کے ایم پی ہنرک ایسہائم Henrik Asheim کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ انشورنس سے ملنے والی بیماری کی تنخواہ کو تعلیمی فنڈ کے میڈیکل الائونس کے ساتھ شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون سے ایک ہزار سات سو پچاس طلباء فائدہ اٹھا سکیں گے۔نارویجن اسٹوڈنٹ فیڈریشن طلباء کے لیے میڈیکل فنڈ جاری کرنے کے امکان پر پہلے سے ہی کام کر رہی ہے۔