اوسلو کے بھکاری منشیات کی تجارت میں مصروف

گذشتہ برس اوسلو میں منشیات کی خریدو فروخت کے دس کیسز درج کیے گئے۔ان میں رومانیہ کے لوگ ملوث تھے۔پولیس نے رومانیہ کے شہریوں کو منشیات کی فروخت اور ذخیریہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
مرگی اور ڈپریشن میں استعمال ہونے والی دوائوں میں نشہ کی کچھ مقدار بھی شامل ہوتی ہے۔اس لیے ان دوائوں کو طویل عرصہ تک استعمال نہیں کرنا چاہیے۔پولیس نے ایسی دوائوں کے ذخیروں پر مختلف شہروں میں چھاپے مارے ہیں مگر سب سے بڑا ذخیرہ استوانگرشہرمیں ملا۔
ان نشہ آور ادویا میں یورپین مارکیٹ کے لیے تیار کردہ دوائوں کی گولیاں استعمال کی گئی تھیں۔ بقول انٹیلیجنس پولیس آفیسر کے یہ دوائیں نا جائز طور پر اوسلو میں لائی گئی تھیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں