پچھلے سال اپنی گرل فرینڈ کو چور سمجھ کر قتل کرنے کے الزام می چھ طلائی تمغے جیتے والے معذور کھلاڑی کو عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ سائوتھ افریقہ کا Oscar Pistorius. اوسکر پسٹوریس معذرو ںکے کھیلو ں کا چیمپئین ہے۔اس پر یہ الزام تھا کہ اس نے پچھلے برس چودہ فروری کو اپنی محبوبہ کو غیر رادای طور پر قتل کر دیا تھا۔آسکر کے مطابق اس نے یہ سمجھا کہ اس کے گھر میں کوئی چور گھس آیا ہے اور اس نے یہ گولی اپنے دفاع میں چلائی تھی۔عدالت نے اسے پانچ سال کی سزا سنائی اور تین سال کی مشروط قید ناجائز اصلحہ رکھنے کے الزام میں سنائی گئی۔عدالت نے کہا کہ اسے یہ سزا نہیں ملنی چاہیے تھی لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ ایک نہائیت غمگین دن ہو گا اگر دولتمند اور معروف لوگوں کے لیے کوئی اور قانون ہو گا اور غرباء کے لیے کوئی اور قانون ہو۔پسٹوریس نے مقتو لہ کو نہ تو جان بوجھ کر قتل کیا اور نہ ہی اس کے قتل کا منصوبہ بنایا ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ اسے دس سال قید کی سزا ملنی چاہیے جب کہ وکیل صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ اس کی سزا کو نظر بندی میں تبدیل کیا جائے۔
NTB/UFN