ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے آپ کو آپ کو سوچناہو گا‎

رپورٹ  وسیم ساحل
آپ بازار میں بہت شوق سے کھانا کھاتے ہوں گے اور بڑے مزے سے حکم بھی دیتے ہوں گے کہ جو برتن لانا اسے اچھی طرح صاف کر لینا لیکن آج ہم آپ کو ایسی بات بتائیں گے کہ جسے سننے کے بعد آپ بازار میں کھانا کھانے سے قبل بار بار سوچیں گے۔
ہوا کچھ یو ں کہ سعودی محکمہ صحت کے انسپکٹر شمال مغربی شہر الجوف میں اپنے معمول کے مطابق مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹوں کی جانچ پڑتال کر رہے تھے لیکن اس دوران انہوں نے ایک ریسٹورنٹ میں ملازم کو اپنے پاﺅں کو ڈش دھونے والے سپونج سے صاف کرتے ہوئے پایا، بس پھر کیا تھا وہ ریسٹورنٹ میں داخل ہوگئے اور کارروائی کے بعد ریسٹورنٹ کو فوراً بند کرنے کا حکم دے دیا۔ محکمہ کے اعلیٰ افسر نے سعودی اخبار ’سبق‘کو بتایا کہ یہ ایک خطرناک عمل تھا جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ کو بند کردیا گیا۔

?

اپنا تبصرہ لکھیں