شہرت، مقبولیت  اور آمدنی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئےوالی فلم پی کے

شہرت، مقبولیت اور آمدنی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئےوالی فلم پی کے

 بالی ووڈ سٹار عامر خان کی تازہ ترین فلم پی کے نے شہرت، مقبولیت اور آمدنی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور لوگ اب تک حیران ہیں کہ وہ کیا عوامل ہیں جو اس فلم کو تاریخی بنا گئے۔ اس فلم کی غیر معمولی کامیابی میں ایک بڑا ہاتھ ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کا بھی تھا جو اس سے پہلے انتہائی کامیاب فلم تھری ایدییٹز بھی دے چکے ہیں۔

عامر خان کے  پوسٹر نے ریلیز سے پہلے ہی اس فلم کو انتہائی شہرت دلا دی اور انوشکا شرما کے رسیلے ہونٹوں اور دلکش انداز کی اپنی اہمیت ہے۔ اس فلم کی ریلیز کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہونے کی وجہ سے بھی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور معمول سے مہنگے ٹکٹوں نے اس کی اہمیت کو اور بڑھا دیا۔ سب سے اہم کردار انتہاءپسندوں کا رہا جنہوں نے اپنے دیوتاﺅں کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے اس فلم کی شدید مخالفت کی اور اسے بند کروانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہر ایک کی توجہ اس کی طرف ہو گئی اور جس نے اسے نہیں دیکھنا تھا وہ بھی تجسس کے مارے اسے دیکھنے پر مجبور ہو گیا۔

شہرت، مقبولیت اور آمدنی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئےوالی فلم پی کے“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں