فرانس کے بعد جرمن اخبار پر حملہ

اتوار کی شام ساڑھے تین بجے جرمن خبار ہمبرگر مارننگ پوسٹ کے دفتر پر بھی نا معلوم افراد نے حملہ کیا۔ حملہ میں پتھر اور آتشگیر مادہ استعمال کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پہلے کسی نے اخبار کے دفتر کی کھڑکی کے شیشے پر کوئی چیز پھینکی جس کی وجہ سے شیشہ ٹوٹ گا۔اس کے بعد اس سوراخ سے آتشگیر مادہ پھینکا گیا۔۔فرانس یسی اخبار چارلی پر حملے کے بعد اس اخبار نے بھی اس عنوان کے ساتھ گستاخیء رسول کے کارٹون شائع کیے تھے کہ ہمیں کتنی آزادی ہے۔یہ حملہ اتوار کی رات سوا تین بجے کیا گیا تھا۔
مقامی پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ کیا اس حملہ کا تعلق کارٹونوں سے ہے یا نہیں۔پولیس تفتیش کر رہی ہے مگر کوئی تفصیلات بتانے سے گریز کر رہی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں