وسیم ساحل
ریاضی کی دنیا کا سب سے اعلیٰ انعام فیلڈز میڈل جسے ریاضی کا نوبیل انعام سمجھا جاتا ہے، حاصل کرلیا ہے۔ فیلڈز میڈل کو دنیا کے سب سے قابل قدر انعامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور نوبیل انعام کے برعکس اسے حاصل کرنے کیلئے یہ بھی شرط ہے کہ محقق یا عالم کی عمر 40 سال سے زائد نہ ہو۔ یہ انعام ہر چار سال بعد چار ریاضی دانوں کو دیا جاتا ہے اور اس کی 78 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ یہ کسی خاتون نے حاصل کیا ہے۔ مریم کا تعلق سٹیفرڈ یونیورسٹی سے ہے اور انہیں یہ انعام ویمین سرفیسز پر ان کے کام کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ ان کی تحقیق کا موضوع “dynamics and geometry of Reimann surfaces and their maduli spaces” ہے ہاروڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کرٹس میک ملن کا کہنا ہے کہ ڈینا مکس کے متعلق مریم کا کام اہم ترین کارنامہ ہے کیونکہ اس سے پہلے ہمارے پاس بہت سے مظاہر فطرت کی کوئی ریاضیاتی وضاحت موجود نہیں تھی، مرزا خانی نے پہلی دفعہ چاند، سورج اور زمین جیسے اجرام فلکی کے مداروں میں پیچیدہ تبدیلیوں کی ریاضیاتی وضاحت کی ہے۔ علم ریاضی کے عالمی ادارے ”ریاضی دانوں کی عالمی کانگرس International Congress of Matehmaticians“ نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ عظیم مقام کسی خاتون نے حاصل کیا ہے