ملاّ کریکر کو اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے جیل سے رہا کر دیا گیا ۔ملا کریکر نے کہا کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے زندگی ایسی تھی جیسے وہ شمالی کوریا میںہو۔جب اسے گاڑی میں جیل سے باہر لے جایا گیا وہ گاڑی سے نکل کر برف پر گھٹنوں کے بل بیٹھا اور اپنا سر زمین پر جھکا کر سجدہ کیا۔ا ور صحافیوں سیے چند باتیں کیں۔اس نے کہا کہ میں کونگ سونگر کے ان تمام آفیسرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے ساتھ لائیبریری میں رہے اور جو میرے ساتھ اسکول میں رہے لیکن یہ ایک برا سسٹم ہے شمالی کوریا کی طرح۔اس نے ایک قلین دکھای اجس پر لکھا تھا شکریہ کونس ونگ جیل ملا کریکر کی جانب سے ملا کریکر کو نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ اور تین کردستانی افراد کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام یں دو سال اور دس ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔
NTB/UFN