پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے موضوع پر فنانس وزیرسیو جینسن کی میٹنگ

نارویجن وزیر برائے فنانس سیو جینسن نے ناروے میں مالیاتی امور کے ماہرین کو میٹنگ پر بلایا ہے ۔میٹنگ کا مقصد ناروے میں تیل کی قیمتوں میں بے اعتدالی اور اس کے دور رس اثرات کے بارے میں تجزیہ کرنا ہے۔دو ہفتے قبل سیو جینسن نے نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ سے تیل کی قیمتوں کے اتار چڑہائو کے موضوع پر گفتگو کی تھی۔وزیر فنانس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی ڈرامہ نہیں ہے ۔تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں نارویجن مالیاتی امور کیلیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔یہ میٹنگ جمعہ کے روز ہو گی۔ان ماہرین کا تعلق مالیاتی اکیڈمیوں اور اداروں سے ہے ۔سیو جینسن ان سے تبادلہء خیالات کے بعد اس بات کا جائزہ لیں گی کہ موجودہ صورتحال میں کس طرح ناروے میں بیروزگاری اور کارکنان کی ناروے سے نقل مکانی کو روکا جا سکتا ہے؟؟وہ اس صورتحال کا بھی جائزہ لینا چاہتی ہیں کہ موجودہ بحران میں ناروے میں کاروباری صورتحال،گھریلو معاشیات اور پبلک ایڈمنسٹریشن پر اس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وزیر فنانس اس بات کا جائزہ بھی لیں گی کہ حکومت اس سلسلے میں کیا اقدامات کر سکتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں