نارو ے میں دو بڑی طاقتیں سیکورٹی سروس کا انکشاف۔۔

سیکورٹی پولیس نے ناروے میں ہونے والے ممکنہ خطرے کی پڑتال کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ ناروے میں ابھی بھی دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔ اس سلسلے میں سیکورٹی چیفBenedicte Bjørnland بینڈکٹے بیورن لینڈ کا کہنا ہے کہ ناروے کو اسلامی انتہا پسند گروپوں کی جانب سے ابھی تک بڑے خطرے کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تشدد پسندی کا رجحان تبدیل نہیں ہوا ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ سن دو ہزار پندرہ میں یہاں دہشت گردی ہو گی یا اس کی کوشش کی جائے گی۔
وزیر انصاف آندرس آنندسن Anders Anundsen نے سر کاری اداروں اور انڈسٹری کو انتباہ کیا ہے کہ انہیں اس بات کا ادراک ہو نا چاہیے کہ غیر ملکی سیکورٹی ایجنسیاں ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
نارویجن سیکورٹی سروس نے سن دو ہزار میں پیش آنے والے ممکنہ صورتحال کے بارے میں پہلی مرتبہ کچھ انکشافات کیے ہیں۔سیکورٹی سروسز نے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ناروے میں دنیا کی دو بڑی طاقتیں بر سر پیکار ہیں۔وہ ہیں چائنا اور روس۔سیکورٹی اہلکار بیورن اسٹاڈکے مطابق روسی انٹیلیجنس سروس کا شعبہ نارویجن مفادات کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جبکہ اوسلو میں چینی اور روسی سفارت خانوں کی جانب سے اس بات پر احتجاج کیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں